۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام حسین ؑ اسپتال کشمیر

حوزہ/ فاونڈر ٹرسٹیز اور قوم کے نامور علمائے کرام امام حسین اسپتال کشمیر کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنے کے لئے بار دیگر سرگرم۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں قوم کے نامور علمائے کرام جناب حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آغا سید حسن الموسوی الصفوی، جناب عابد حسین انصاری صاحب، حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مسرور عباس انصاری صاحب، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی صاحب اور امام حسین علیہ السلام فاونڈیشن کشمیر کے ٹرسٹیز جناب حاجی محمد اسماعیل صاحب، جناب الحاج مرزا ناصر علی صاحب جناب محمد یوسف الحسینی صاحب اور جناب الحاج شبیر حسین رضوی صاحب کی ایک خصوصی نشست ہوٹل شاہ عباس بلیوارڈ سرینگر میں منعقد ہوئی۔ 

میٹنگ میں قومی اثاثہ امام حسین علیہ السلام اسپتال کو موجودہ بحران سے نکالنے پر غور و خوض ہوا۔ میٹنگ میں بہ اتفاق رائے فیصلہ ہوا کہ امام حسین علیہ السلام اسپتال کو تعمیر و ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

علمائے کرام نے یقین دہانی کرائی کہ وہ امام حسین علیہ السلام اسپتال اور امام حسین علیہ السلام پیرامیڈیکل ٹریننگ کالج کو ماڈرن لائنز پر لوگوں کی ضروریات کے مطابق لیس کرنے اور چلانے میں ہر ممکن تعاون دیتے رہیں گے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .