حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے فعال مبلغ مولانا جاويد حيدر زيدی زیدپوری نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب (مرحوم) کو ہندوستانی حکومت نے پدم بھوشن اعزاز سے نوازا، یقینً وہ اس کے حقدار ہیں کیونکہ انکی خدمات کسی ایک مذہب یا ملک کی سرحدوں میں محدود نہیں، انہوں نے جو بھی کام کیا وہ انسانیت کی ترقی کے لئے کیا. انکے ہر بیان میں انسانیت، اتحاد، تعلیم، کی ہی بات ہوتی تھی آپ نے پوری دنیا میں علم کا چراغ روشن کیا نہ جانے کتنے ہونہار بچے جو غربت کی وجہ سے تعلیم سے دور تھے ایسے بچوں کے سر پر حکیم امت مولانا کلب صادق صاحب نے ہاتھ رکھا اور انہیں تعلیم کی راہ پر گامزن کردیا۔
یقیناً یہ ایوارڈ آپ کے خانوادہ اور شیعہ قوم کے ہی لئے نہیں بلکہ ہر اس انسان کے لئے کہ جو انسانیت پسند، علم دوست، اتحاد و امن کو ترجیح دیتے ہیں ان سب کے لیے باعثِ مبارکباد ہے۔
در حقیقت یہ نتیجہ ہے بے لوس بنا کسی اجر کے انسانیت کی خدمت کرنے کا کبھی کسی ایوارڈ اور شہرت کو ترجیح نہیں دی اتنے عظیم و ممتاز عالم دین ہوہے کے باوجود سادہ زیدگی بسر کی، دنیاوی عزاز و شہرت تو ایک دن ختم ہو جائے گی لیکن جسکو اللہ شہرت دیتا ہے اس کی شہرت زیدگی میں بھی ہوتی اور اس دارِ فانی سے رہلت کے بعد بھی۔
اللہ حکیم امت مولانا کلب صادق صاحب (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔