۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مشیر الاسلام

حوزہ/بنگلورو میں واقع 'لے عربیہ' ہوٹل کے ملازم مشیر الاسلام کی انسانیت اور اسلام کی سچی تصویر پیش کرنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں مغربی بنگال کے مشیرالاسلام ہر روز بنگلورو کے ایک معذور شخص شیوپا ​​کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتا ہے۔اس کے اس کارخیر کو دیکھ کر ہوٹل مالک کافی متاثر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بنگلورو میں واقع 'لے عربیہ' ہوٹل کے ملازم مشیر الاسلام کی انسانیت اور اسلام کی سچی تصویر پیش کرنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں مغربی بنگال کے مشیرالاسلام ہر روز بنگلورو کے ایک معذور شخص شیوپا ​​کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتا ہے۔اس کے اس کارخیر کو دیکھ کر ہوٹل مالک کافی متاثر ہے۔

ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں واقع 'لے عربیہ' ہوٹل کے ایک ملازم، مشیرالاسلام نے انسانیت اور اسلام کی بہترین مثال پیش کی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشیرالاسلام ہر روز ایک معذور شخص شیوپا ​​کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتے ہیں، جس کے ذریعہ وہ یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انسانیت میں ذات پات، مذہب، زبان اور رنگ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

حیرت اور تعجب کی بات یہ ہے کہ ہوٹل کے ملازم مشیرالاسلام ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ معذور شخص شیوپا کرناٹک کے رہنے والے ہیں۔

مشیرالاسلام نے اسلام اور انسانیت سے صحیح تصویر پیش کرتے ہوئے ہر روز اسلام ایک معذور شخص شیوپا ​​کو کھانا کھلاتے ہیں، اور دین اسلام بھی اسی چیز کی تعلیم دیتا ہے کہ اگر آپ کا پڑوسی بھوکے پیٹ سوتا ہے تو آپ سچے مسلم نہیں ہوسکتے ہیں۔

مشیر الاسلام کے اس انسانیت سوز کام کی وجہ سے ( لےعربیہ ہوٹل) کے مالک بھی کافی زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اسلام کے اس کام کی تعریف بھی کی ہے۔

مشیر الاسلام نہ صرف شیوپا کو ہی کھانا کھلاتے ہیں بلکہ لے عربیہ ہوٹل میں آنے والے تمام غریب اور معذور شخص کو کھانا کھلاتے ہے، ہوٹل کے مالک نے مشیرالاسلام کے انسانیت سوز کام کو دیکھتے ہوئے شیوپا کو مفت میں کھانا مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .