حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع آصفی امام باڑہ (بڑا امام باڑہ) میں ایک لڑکی کا ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا یعسوب عباس نے سخت الفاظ میں مذمت کیا ہے۔
آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا یعسوب عباس نے حسین آباد ٹرسٹ کے چیئرمین و لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'امام باڑے اور مذہبی مقامات کے تقدس کی پامالی کی جا رہی ہے جس کا ذمہ دار حسین آباد ٹرسٹ اور اس کے چیئرمین و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہیں۔ جس طریقے سے ویڈیو میں ڈانس کرتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو سامنے آئی ہے اس کی جتنی مذمت کریں کم ہے۔
مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ فی الحال میں گوالیار کے سفر پر ہوں واپس آتے ہی ایک بڑے احتجاج کا خاکہ تیار کر حسین آباد ٹرسٹ اور پولیس انتظامیہ کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مذہبی مقامات امام باڑے سیاحتی مقامات نہیں ہیں بلکہ عبادت خانے ہیں ان سے مذہبی جذبات وابستہ ہیں لہذا ان کی تقدس جس کو پامال نہ کیا جائے۔
واضح رہے کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہے بتایا جا رہا ہے یہ ویڈیو بڑے امام باڑے کی ہے جس کے اندر کھڑے ہو کر لڑکی ڈانس کر رہی ہے۔