حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،العزم علمی و ثقافتی مرکز قم المقدس کی جانب سے قم المقدسہ میں سلسلہ وار تجزیاتی نشست، پہلی نشست "چراغ راہ بصیرت" کے عنوان سے انعقاد کیا جائے گا۔
آراکین العزم علمی و ثقافتی مرکز قم المقدس نے بتایا کہ علماء و بزرگان دین کی علمی و عملی زندگی کے مشاہدات و تجربات دور حاضر میں امت اسلامیہ کے لیے بہترین مشعل راہ ہیں خاص طور پر ایسے علماء و دانشور حضرات جنہوں نے اسلامی تعلمیات کی بہترین تشریح کے ساتھ جدید دور میں اٹھنے والے شبہات کے مستدل جواب بھی دیۓ ہوں اور ساتھ ہی ساتھ فلسفہ اسلامی کو بطور احسن متعارف کرایا ہو ,دنیاۓ اسلام کے عظیم مفکر و فلسفی آیت اللہ مصباح یزدی اعلی اللہ مقامہ انہیں شخصیتوں میں ایک نمایاں شخصیت ہیں جنہوں نے نہ صرف اسلامی معارف کی بہترین تشریح کی بلکہ نسل نو کے لئے اسلامی نقطہ نظر کو سادہ الفاظ میں بیان کرنے کی بھی بے نظیر کوشش کی ہے چنانچہ آپکی شخصیت و افکار پر چراغ راہ بصیرت کے عنوان کے تحت العزم علمی و ثقافتی مرکز قم کی جانب سے تجزیاتی نشست منعقد کی جارہی ہے۔
علماۓ اعلام،طلاب ذوی الاحترام و مومنین کرام سے شرکت کی درخواست ہے۔
زمان: ١١/فروری٢٠٢١ بمطابق ٢٣/بہمن ٩٩
روز: جمعرات، وقت:٦:٣٠ شب، مکان: مدرسہ عالی امام خمینی (رح)،سالن صدر (رح)
نظامت: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید فرزان رضوی صاحب اور تلاوت: حافظ کل قرآن حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ڈاکٹر سید مجتبی رضوی صاحب انجام دیں گے۔
مقررین میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نجیب الحسن زیدی صاحب جنکا موضوع "آیۃ اللہ مصباح یزدی (رح) افکار و نظریات کے آیئنہ میں" ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ذاکر حسین طاہری صاحب جنکا موضوع "آیۃ اللہ مصباح یزدی (رح) کا فکری منہج، نو آوری و علمی ابتکارات" ہے۔
نوٹ: ١- حفظان صحت کے اصول کی رعایت کرتے ہوئے نشست علمی میں وقت کی پابندی سے تشریف لانے کی زحمت کریں۔
٢- اس پروگرام کو العزم میڈیا کے چینل پر آن لائن نشر کیا جائے گا۔