۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مولانا سید محمد راحم رضوی کو پدم بھوشن ڈاکٹر کلب صادق گولڈ میڈل سے نوازا گیا

حجۃ الاسلام مولانا سید رحیم رضوی بارہ بنکوی کو فخرالدین علی احمد کمیٹی اترپردیش نے انکی بہترین کارکردگی پر توصیفی سند اور پدم بھوشن ڈاکٹر کلب صادق نقوی گولڈ میڈل سے نوازا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بارہ بنکی/ حجۃ الاسلام مولانا سید رحیم رضوی بارہ بنکوی کو فخرالدین علی احمد کمیٹی اترپردیش نے انکی بہترین کارکردگی پر توصیفی سند اور پدم بھوشن ڈاکٹر کلب صادق نقوی گولڈ میڈل سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد راحم رضوی جنہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے وطن بارہ بنکی میں حاصل کی۔ اسکے بعد اعلی دینی تعلیم کی غرض سے لکھنؤ کا رخ کیا اور جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب ۲۰۰۲ تا ۲۰۰۹ تعلیم حاصل کی اور فارغ التحصیل ہوئے۔ اسکے ساتھ ساتھ لکھنؤ یونیورسٹی سے بی،اے - یم اے کرنے کے بعد یہیں پر فارسی میں پی ایچ ڈی کے لئے ایڈمیشن لیا۔ مگر دینی تعلیم کا سلسلہ نہیں رکا اور اور جامعۃ المصطفی میں کارشناسی ارشد کی پزیرش میں کامیابی حاصل کی اور مشہد مقدس کا رخ کیا ۲۰۱۹ میں پی،ایچ،ڈی جمع کرنے کی غرض سے ہندوستان آگئے۔۔۔۔فروری ۲۰۲۱ میں اپنی تحقیق " تاریخ نویسی فارسی در اودھ " کو پروفیسر عمر کمال الدین صاحب کی سرپرستی میں پورا کرکے جمع کیا۔

یاد رہے کہ امسال مولانا مولانا سید رحیم کو فخرالدین علی احمد کمیٹی حکومت اترپردیش کی جانب سے انکے بہترین کارکردگی پر توصیفی سند سے اور پدم بھوشن ڈاکٹر کلب صادق نقوی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ فخرالدین علی احمد کمیٹی حکومت اترپردیش کی جانب سے اردو ،فارسی اور عربی میں بی،اے اور ایم اے میں اپنے یونیورسٹی میں ممتاز نمبر حاصل کرنے والوں کو انعامات و اسکالر شپ سے نوازتا ہے اسکے علاوہ ان زبانوں میں تحقیق (پی ،ایچ،ڈی)کرنے والے ریسرچ اسکالرز(چنندہ) کو عمدہ موضوعات و قابل قدر تحقیق و لائق ستائش کارکردگی پر گولڈ میڈل و توصیفی سند سے بھی نوازا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا سید محمد راحم رضوی نے اپنی بہترین کارکردگی پر توصیفی سند و گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے علاقے بارابنکی کا نام روشن کیا۔

مولانا سید محمد راحم رضوی کو پدم بھوشن ڈاکٹر کلب صادق گولڈ میڈل سے نوازا گیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .