۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید اختر حسین رضوی

حوزہ/ لکھنؤ یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے ریسرچ اسکالر مولانا سید اختر حسین رضوی کو آج ڈاکٹریٹ کی سند تفویض کردی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ لکھنؤ یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے ریسرچ اسکالر مولانا سید اختر حسین رضوی کو آج ڈاکٹریٹ کی سند تفویض کردی گئی ہے ۔ انہوں نےمشہور فارسی ادیب اور محقق کی حیات و خدمات یعنی ’’بررسی انتقادی آثار ادبی ابراہیم گلستان‘‘کے موضوع پرفارسی زبان میں اپنا ریسرچ مقالہ پیش کیا ۔ یہ مقالہ ڈاکٹر سید غلام نبی احمد کے زیرنگرانی پایہ تکمیل کو پہونچا ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی سے تشریف لائے پروفیسر عبد الحمید نے اس مقالہ کا تقریری امتحان لیا۔ اس موقع پر تمام اساتذہ کرام ، ڈاکٹرغلام نبی احمد، مولانا سید رضا حسین رضوی ، جناب سید عارف اورجناب عظمت علی نے ڈاکٹر سید اختر حسین رضوی کو مبارک باد پیش کی اور روشن مستبقل کے لیے دعائیں بھی کیں ۔

سید اختر حسین رضوی کو ڈاکٹریٹ ڈگری تفویض 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .