حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملکِ البانیہ میں اسلامی اقلیت کے سربراہ بوجر اسپاہو نے اس ملک کے دارالحکومت تیرانہ میں مسلمانوں اور اسلامی شخصیات کی کثیر موجودگی میں ایک عالی شان مسجد کا افتتاح کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق،اس افتتاحی تقریب میں تیرانہ شہر کے مفتی"لورن لولی"،شہر کے میئر اور کویتی سفارت خانے کے نمائندے شریک تھے۔
تیرانہ کے مفتی اور ملکِ البانیہ میں اسلامی اقلیت کے سربراہ نے اس عالی شان مسجد کی تعمیر نو کے سلسلے میں گزشتہ دو سالوں سے جدوجہد کرنے والے تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مسجد کو دو سال قبل ایک زلزلے کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا تھا۔