۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علمای یمن

حوزہ/ انجمنِ علمائے یمن نے امریکی ذلت آمیز سیاست کی پیروی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے حکام کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی ذلت آمیز سیاست کے تناظر میں آسٹریلیا کے حکام کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دیئے جانے اور اسرائیلی قابض حکومت کے ساتھ مراکش اور اردن کے تعلقات معمول پر لانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انجمن علمائے یمن نے اس بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے خلاف آسٹریلیا کا یہ ذلت آمیز رویہ جہاد کی راہ میں حزب اللہ کی طاقت اور استحکام میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

انجمن نے اقوام عالم اور امت اسلامیہ کے دانشوروں اور علمائے کرام سے حزب اللہ لبنان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کےلئے اپنے برادرانہ اور واضح موقف کا اعلان اور ایسے مجرمانہ اقدامات کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انجمنِ علمائے یمن نے حزب اللہ، انصار اللہ،حماس اور حشدالشعبی کے خلاف ایسے غلط فیصلوں کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے دنیا تک پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی قومیں جان لیں کہ ان کی حکومت صہیونی حکومت کے نقش قدم پر گامزن ہے۔

علمائے یمن نے آسٹریلیا کی حکومت سے بہت جلد اپنے ظالمانہ اقدام سے پیچھے ہٹنے اور اس بیان کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امت کے آزادی پسندوں اور مزاحمت اور مقاومت کے محور کے خلاف دشمنی کے نتائج کو درک کریں اور اسرائیلی حکومت کے سامنے سر تسلیم خم اور اس کے نقش قدم پر چلنے سے باز رہے۔

یمنی علماء نے لبنان میں حزب اللہ،یمن میں انصار اللہ،فلسطین میں تحریک جہاد اسلامی اور حماس اور عراق میں حشدالشعبی کے صہیونیت مخالف مؤقف کو اصولی اور ایمانی مؤقف قرار دیا اور کہا کہ ان الہی تنظیموں کے خلاف سازشوں کو کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

یمنی علماء نے یہودیوں سے دوستی کی خواہاں منافق حکومتوں کے خطرات اور اس طرح کے فیصلوں پر آل سعود حکومت اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے مکمل خاموشی اختیار کرنے اور غیر جانبدار رہنے کے بارے بیداری کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آخر میں،انجمنِ علمائے یمن نے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں مراکش اور اردن کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرعی طور پر حرام اور مسئلہ فلسطین اور شہداء کے ساتھ خیانت قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .