منگل 30 نومبر 2021 - 09:00
جرائم کا ارتکاب "اسرائیل" کرتا ہے لیکن دہشت گردوں کی لسٹ میں"حزب اللہ" کو شامل کر دیا جاتا ہے

حوزہ / حزب اللہ لبنان کی انجمن شرعی کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے کہا: صہیونی دشمن امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت سے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی انجمن شرعی کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے کہا: غاصب صہیونی حکومت کی کوشش ہے کہ اپنے شیاطین کو باور کرائے کہ لبنان کے بحران کا سبب حزب اللہ اور اس کی مقاومت ہے اور بعض جانتے بوجھتے ہوئے یا جہالت کی وجہ سے دشمن کی بات کو دہراتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: غاصب صہیونی دشمن امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھاتے اور وحشیانہ حملے کرتے ہیں۔

شیخ یزبک نے آخر میں کہا:انگلینڈ وغیرہ کی جانب سے اسرائیلی دشمن کی مذمت کرنے کی بجائے تحریک حماس اور حزب اللہ کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے اور یاد رہے کہ آسٹریلوی حکومت کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha