حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن امامیہ بلتستان کےصدر آغا باقر الحسینی نے آسٹریلیا کے حکام کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے خلاف آسٹریلیا کا یہ اقدام مقاومت کی راہ میں حزب اللہ کی طاقت اور مقبولیت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔
انہوں نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکٹری سید حسن نصر اللہ کے اسرائیل مخالف مؤقف کو اصولی اور ایمانی مؤقف قرار دیا اور کہا کہ اس الہی تنظیم کے خلاف سازشوں کو کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔