۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام والمسلمین قبانچی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا کہ شیعہ اور سنی کتب مہدی موعود عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے ظہور پر متفق ہیں اور یہ ایک ناقابلِ انکار حقیقت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادتِ باسعادت حضرت امام مہدی موعود علیہ السّلام کی مناسبت سے نجف اشرف کی اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے چانسلر، اساتذہ، طلباء اور شعرائے کرام شریک ہوئے۔

ظہورِ امام زمانہ (عج) ایک ناقابلِ انکار حقیقت ہے

جشن سے اسلامک یونیورسٹی کے مؤسس اور امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے خطاب کیا۔

ظہورِ امام زمانہ (عج) ایک ناقابلِ انکار حقیقت ہے

انہوں نے امام منتظر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کو شیعہ سنی نقطۂ نظر سے ایک ناقابلِ انکار حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ اور سنی کتب میں پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے نقل ہوا ہے کہ قیامت برپا نہیں ہوگی، جب تک میری عترت سے ایک شخص قیام نہیں کرے گا اور ظلم و ستم سے بھرپور زمین کو عدل و انصاف سے بھر نہ دے۔

ظہورِ امام زمانہ (عج) ایک ناقابلِ انکار حقیقت ہے

امام جمعہ نجف اشرف نے عراق میں دینی شعائر کے فروغ کو سراہتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی کی کوششوں کی قدردانی کی۔

ظہورِ امام زمانہ (عج) ایک ناقابلِ انکار حقیقت ہے

حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے اس فرمان کو نقل کرتے ہوئے کہ نکاح میری سنت ہے اور جو بھی اس سے روگردانی کرے گا وہ مجھ سے نہیں ہے، کہا کہ جوان لڑکے اور لڑکیوں سے گزارش ہے کہ وہ بروقت شادی کریں، تاکہ معاشرے میں گناہ کم ہو۔

ظہورِ امام زمانہ (عج) ایک ناقابلِ انکار حقیقت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .