۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار بانوان ایرانی حافظ قرآن با امام جمعه نجف

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا:اگر چہ کہ حفظ قرآن کی بہت فضیلت ہے لیکن اس سے زیادہ اہم ہے ہمارا اخلاق و کردار قرآنی ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بعض حافظ خواتین سے ملاقات میں کہا:قرآن حفظ کرنا بہت اچھی بات ہے لیکن اس سے زیادہ ضروری ہے کہ ہمارا اخلاق و کردار قرآنی ہو۔

انہوں نے مزید کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اخلاق و کردار قرآنی تھا، لہذا آپ کا بھی اخلاق قرآنی ہی ہونا چاہئے، آپ قرآن حفظ کر رہی ہیں تو قرآن مجید کی حامی بھی بنیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے مزید کہا: آج پوری دنیا آپ سے یہی توقع رکھتی ہے کہ آپ ایک حافظ اور ایک قرآنی معلم کے عنوان سے دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآنی تعلیمات اور اخلاق قرآنی کو پہنچائیں اور اس تبلیغ کے لیے سفر کریں۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے مزید کہا:دور حاضر میں نہ صرف عراق اور ایران بلکہ پوری دنیا میں ایک ثقافتی جنگ جاری ہے جسے دشمن نے ہمارے خلاف مسلط کر رکھی ہے، ہمیں اس جنگ میں کامیاب ہونا ہے، ہم اور آپ ان شاء اللہ اس جنگ میں امام وقت (ارواحنا لتراب مقدمہ فداہ) کے سپاہی بن کر اس کا مقابلہ کریں گے، خدا وند متعالی جلد از جلد امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا ظہور فرمائے، اور اس ظلم و جور سے بھری ہوئی زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .