۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
جنتی

حوزہ / ایرانی گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے کہا: حج امت اسلام کی بصیرت میں اضافے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی گارڈین کونسل کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی نے گزشتہ روز اس کونسل کے اجلاس کے آغاز میں امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امید ہے کہ خدا وند عالم ہمیں اس امام کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: امام محمد باقر علیہ السلام کے زمانے میں اسلامی سرزمین بہت وسیع ہو گئی تھی جس کی وجہ سے مسلمانوں کے درمیان شبہات میں اضافہ ہو گیا تھا۔ لوگوں کے پاس ان شبہات کے جواب نہیں تھے۔ امام علیہ السلام نے ان شبہات کے جواب دے کر اسلامی معاشرے کو عقیدتی انحرافات سے محفوظ رکھا۔

آیت اللہ جنتی نے کہا: امام محمد باقر علیہ السلام کی نظر میں حج کی خاص اہمیت تھی۔ مسلمان دنیا کے کونے کونے سے حج بجا لانے کے لیے پہنچتے ہیں اور حج مسلمانوں کی بصیرت میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایرانی گارڈین کونسل کے سربراہ نے ایران میں رواں ماہ کی 28 تاریخ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی اہمیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: امید ہے نامزد امیدوار اور ان کے حامی انتخابی مہم میں قانون اور اخلاق اسلامی کی پاسداری کرتے ہوئے بہترین انتخابات کا انعقاد کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .