۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں حضرت امام علی (ع) کے غیر معمولی مقام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار الجامعة لدرر أخبار الأئمة الأطهار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیہ وآله وسلم:

یَا عَلِیُّ لَوْ أَنَّ عَبْداً عَبَدَ اللَّهَ مِثْلَ مَا قَامَ نُوحٌ فِی قَوْمِهِ وَ کَانَ لَهُ مِثْلُ أُحُدٍ ذَهَباً فَأَنْفَقَهُ فِی سَبِیلِ اللَّهِ وَ مُدَّ فِی عُمُرِهِ حَتَّى حَجَّ أَلْفَ عَامٍ عَلَى قَدَمَیْهِ ثُمَّ قُتِلَ بَیْنَ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةِ مَظْلُوماً ثُمَّ لَمْ یُوَالِکَ یَا عَلِیُّ لَمْ یَشَمَّ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ وَ لَمْ یَدْخُلْهَا

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

اے علی! اگر کوئی بندہ حضرت نوح (ع) کے اپنی قوم میں کی جانے والی عبادت جتنی عبادت کرے اور اس کے پاس احد پہاڑ جتنا سونا ہو اور وہ اسے خدا کی راہ میں خرچ کر دے اور اتنی لمبی عمر کرے کہ اس میں ایک ہزار سال تک پیدل حج کرتا رہے اور پھر صفا و مروہ کے درمیان مظلومانہ قتل بھی کر دیا جائے لیکن اگر وہ تمہیں اپنا مولا و آقا تسلیم نہ کرتا ہو (دوست نہ رکھتا ہو) تو وہ جنت کی خوشبو تک نہ سونگھ پائے گا اور نہ ہی جنت میں داخل ہو گا۔

بحارالأنوار الجامعة لدرر أخبار الأئمة الأطهار، ج ‏27، ص 19

تبصرہ ارسال

You are replying to: .