۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مهمان

حوزہ / پیغمبر اکرم (ص) نے ایک روایت میں گھر میں آنے والے مہمان کی برکتوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "لئالی‌الاخبار" سے نقل کی گئی ہے ۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

الضَّیفُ اذا دَخَلَ بَیتَ المُؤمِنِ دَخَلَ مَعَهُ اَلفُ بَركَةٍ وَ الفُ رحمةٍ وَ یَكْتُبُ اللهُ لِصاحِبِ المَنزِل بِكُلّ لُقمَةٍ یأكُلُها الضَّیفُ حَجةً و عُمرةً

پیغمبر اکرم(ص) نے فرمایا:

مؤمن کے گھر میں جب مہمان داخل ہوتا ہے تو وہ ایک ہزار برکتیں اور ایک ہزار رحمتیں اپنے ساتھ لاتا ہے اور مہمان جو لقمہ تناول کرتا ہے خداوند عالم اس کے بدلے صاحب خانہ کے نامۂ اعمال میں ایک حج اور ایک عمرہ لکھ دیتا ہے۔

لئالی‌الاخبار، ج ٣، ص ٦٦

تبصرہ ارسال

You are replying to: .