حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "أمالی شیخ صدوق" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الرضا علیه السلام:
مَنْ قَالَ فِی کلِّ یوْمٍ مِنْ شَعبانَ سَبْعِینَ مَرَّةً: «اَسْتَغْفِرُ اللهَ وَ اَسْألُهُ التَّوْبَةَ» کتَبَ اللهُ لَهُ بَرَاءَةً مِنَ النَّارِ وَ جَوَازاً عَلَی الصَّرَاطِ وَ اَدْخَلَهُ دَارَ الْقَرارِ.
حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
جو شخص بھی ماہِ شعبان کے ہر دن میں 70 مرتبہ "أستغفر الله و أسأله التوبة" کہے تو خداوندِ عالم اسے آگ سے نجات اور (پل) صراط سے عبور کرنے کا پروانہ لکھ دیتا ہے اور اسے بہشت میں ٹھہراتا ہے جہاں وہ آرام و سکون سے رہتا ہے۔
أمالی شیخ صدوق، ص ۶۲۸