۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اسرائیل

حوزہ/ اسرائیل نے کئی فوجی یونٹوں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے، اسرائیلی انتظامیہ نے یہ فیصلہ فلسطینیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی مزاحمت کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے کئی فوجی یونٹوں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے، اسرائیلی انتظامیہ نے یہ فیصلہ فلسطینیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی مزاحمت کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اضافی فوجی یونٹس کو مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت اور مزاحمت کو روکنے میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کے باعث بلایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی انتہائی ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی فوجیوں کو انتہائی درندگی اور سفاکیت کے ساتھ شہید کر رہے ہیں، اسی تناظر میں سڑک کے بیچوں بیچ فلسطینی لڑکے کے قتل کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے، تاہم ان واقعات سے فلسطینیوں کی مزاحمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار Yedioth Ahronoth نے لکھا ہے کہ نیا سال شروع ہوتے ہی کئی اضافی فوجی یونٹس تعینات کی جائیں گی، سلامتی کی صورتحال ایسی ہو گئی ہے کہ اسرائیل اب 2023 نہیں بلکہ 2024 کے لیے اپنی فوجی تیاریاں بڑھا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .