۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مراکش

حوزہ/ مراکش کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسپین کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد فلسطینی پرچم لہرا کر فتح کا جشن منایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر فیفا ورلڈ کپ کے انتہائی دلچسپ مقابلے میں مراکش نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں صفر کے مقابلے 3 گول سے شکست دے دی۔مراکش کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسپین کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد فلسطینی پرچم لہرا کر فتح کا جشن منایا۔

منگل کی شب کھیلے گئے اس میچ میں کوئی بھی ٹیم مقررہ اور اضافی وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹو میں مراکش کے کھلاڑیوں کو میدان میں اپنے قومی پرچم کے ساتھ ساتھ فلسطینی پرچم بھی بلند کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مراکش کے اسٹرائیکر عبدالرزاق حمداللہ نے میچ کے بعد فلسطینی پرچم لہرایا اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے خوب داد لی، کوارٹر فائنل میں اب مراکش کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا جس نے منگل کی رات سوئٹزرلینڈ کو 6-1 سے شکست دی تھی۔2002 میں ترکی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب مشرق وسطیٰ کا کوئی ملک ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کھیلے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 تاریخ میں پہلی بار کسی عرب ملک میں منعقد کیا جا رہا ہے، ورلڈ کپ میں کھیلنے والے مراکش، تیونس اور دیگر عرب ممالک کے کھلاڑی میدان میں فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔فٹبال ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں اور شائقین نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .