ہفتہ 24 جنوری 2026 - 06:49
خون بہانے والے حکمران امن کے داعی نہیں بن سکتے، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: قوم کو اعتماد میں لیے بغیر دستخط کرنا مظلوم فلسطینی عوام اور شہداء کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ جو حکمران طاقت کے نشے میں فرعون اور کئی ہزار بے گناہ انسانی جانوں کے خون سے کھیل چکا ہے وہ کیسے امن قائم کر سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے حالیہ حکومت پاکستان کا بورڈ آف پیس میں شمولیت اور دستخط پر اپنا ردعمل بیان کرتے ہوئے کہا: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا مذہبی جماعتوں کے علماء اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر شامل ہو کر دستخط کرنا درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: چور بھی کہے چور چور، آج جو خود بے گناہ لوگوں کا خون بہا چکا ہے اور کئی خطوں میں جنگ کی شکل میں عوام کی جانوں سے کھیل رہا ہے، وہ کیسے امن کا داعی ہو سکتا ہے؟1

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: ایسے استعمار جو مسلم ممالک میں فرقہ واریت اور تفریق ڈالنے میں ملوث ہیں ان سے پاکستان کے موجودہ حکمران بائیکاٹ کریں اور جن خطوں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے مسلم ممالک اے پی سی بلا کر ان طاقتوں کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کریں تاکہ امن بحال ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha