جمعرات 25 دسمبر 2025 - 19:48
راولپنڈی میں کرسمس اور قائدِ اعظم ڈے کے موقع پر بین المذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ؛ مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی

حوزہ/راولپنڈی پاکستان میں یومِ کرسمس اور یومِ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں نے مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی پاکستان میں یومِ کرسمس اور یومِ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں نے مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور سماجی یکجہتی کے فروغ کے لیے کرسمس اور یومِ قائدِ اعظم کے موقع پر راولپنڈی پاکستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (صاف ستھرا پنجاب) کے آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں حضرت مسیح علیہ السّلام کی ولادتِ اور یومِ قائدِ اعظم کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

راولپنڈی میں کرسمس اور قائدِ اعظم ڈے کے موقع پر بین المذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ؛ مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی

تقریب کے دوران صاف ستھرا پنجاب کے محنتی کارکنان کی خدمات کے اعتراف میں 60 گرم ملبوسات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر مسیحی برادری اور مسلمانوں نے مل کر اتحاد، باہمی احترام اور انسانی ہمدردی کے جذبات کا مظاہرہ کیا۔

راولپنڈی میں کرسمس اور قائدِ اعظم ڈے کے موقع پر بین المذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ؛ مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی

تقریب کے شرکاء نے اس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کی عملی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں معاشرے میں امن، رواداری اور باہمی اعتماد کو فروغ دیتی ہیں۔

راولپنڈی میں کرسمس اور قائدِ اعظم ڈے کے موقع پر بین المذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ؛ مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی

واضح رہے پاکستان بھر میں علمائے کرام نے حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اقلیت کے حقوق اور تحفظ پر زور دیا ہے۔

راولپنڈی میں کرسمس اور قائدِ اعظم ڈے کے موقع پر بین المذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ؛ مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha