۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حدیث روز

حوزه / أمیرالمؤمنین امام علی علیه السلام نے ایک روایت میں خداوند متعال کے اپنے مومن بندوں پر لطف و کرم کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب "نهج البلاغه" سے منتشر کی گئی ہے۔ اس کا متن حسبِ ذیل ہے:

قال أمیرالمؤمنین علیه السلام:

... ما حَرَسَ اللّهُ عِبادَهُ المؤمنينَ بالصَّلَواتِ و الزَكَواتِ و مُجاهَدَةِ الصِّيامِ في الأيَّامِ المَفروضاتِ؛ تَسكينا لأطرافِهِم، و تَخشِيعا لأبصارِهِم و تَذلِيلاً لِنُفوسِهِم و تَخفِيضا (تَخضِيعا) لِقُلوبِهِم.

امیر المؤمنین امام علی علیه السلام نے فرمایا:

... خداوند عالم ایمان سے سرفراز ہونے والے بندوں کو نماز، زکوٰة اور مقرر دنوں میں روزوں کے جہاد کے ذریعہ محفوظ رکھتا ہے اور اس طرح ان کے ہاتھ پیروں (کی طغیانیوں) کو سکون کی سطح پر لاتا ہے، ان کی آنکھوں کو عجز و شکستگی سے جھکا کر، نفس کو رام اور دلوں کو متواضع بنا کر، رعونت و خود پسندی کو ان سے دور کرتا ہے۔

نهج البلاغه: الخطبة ۱۹۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .