حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"اعلام الدین فی صفات المؤمنين" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس ہے:
قال رسول الله صلی اللہ علیه وآله:
إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَابًا يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ، يَدْخُلُ مِنْهُ الصَّائِمُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لا يَدْخُلُ مِنْهُ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ، يُقَالُ: أَيْنَ الصَّائِمُونَ؟ فَيَقُومُونَ لا يَدْخُلُ مِنْهُ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ، فَإِذَا دَخَلُوا أُغْلِقَ فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ أَحَدٌ
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
بہشت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں، قیامت کے دن صرف روزہ دار اس دروازے سے بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کے علاوہ کوئی دوسرا اس دروازے سے بہشت میں داخل نہیں ہو گا۔ قیامت کے دن ندا آئے گی کہ روزہ دار کہاں ہیں؟ پس وہ اٹھیں گے اور ان کے سوا کوئی دوسرا "بہشت" میں داخل نہیں ہو گا اور جب وہ داخل ہو جائیں تو دروازہ بند ہو جائے گا اور کوئی دوسرا اس سے داخل نہیں ہو گا۔
أعلام الدين فی صفات المؤمنین، جلد 1، صفحه 278