حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الحسن المجتبی علیه السلام:
انَا الضّامِنُ لِمَنْ لَمْ يَهْجُسْ فى قَلْبِهِ اِلاَّ الرِّضا اَنْ يَدْعُوَ اللّه َ فَيُسْتَجابَ لَهُ.
امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فرمایا:
جس کے دل میں خدا کی خوشنودی کے سوا اور کوئی خواہش نہ ہو، میں ضمانت دیتا ہوں کہ خداوند متعال اس کی دعا کو شرف قبولیت بخشے گا۔
کافی، ج 2، ص 62، ح11