۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں پانچ قابل غور نکتے بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "معدن الجواھر و ریاضة الخواطر" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر علیه السلام:

مَنْ كَذَبَ ذَهَبَ جَمَالُهُ وَ مَنْ سَاءَ خُلُقُهُ عَذَّبَ نَفْسَهُ وَ كَثُرَتْ هُمُومُهُ وَ مَنْ تَظَاهَرَتْ عَلَيْهِ اَلنِّعْمَةُ فَلْيُكْثِرْ مِنَ اَلشُّكْرِ وَ مَنْ كَثُرَتْ هُمُومُهُ فَلْيُكْثِرْ مِنَ اَلاِسْتِغْفَارِ وَ مَنْ أَلَحَّ عَلَيْهِ اَلْفَقْرُ فَلْيَقُلْ لاَ حَوْلَ وَ لاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ اَلْعَلِيِّ اَلْعَظِيمِ

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

جو جھوٹ بولے اس کا حسن وجمال جاتا رہتا ہے، جو بد اخلاقی کرے اس نے اپنے آپ کو عذاب میں دھکیل دیا، جس پر نعمتوں کی فراوانی ہو اسے خدا کا بہت زیادہ شکر ادا کرنا چاہیے، جو زیادہ غم واندوہ میں مبتلا ہو اسے بہت زیادہ استغفار کرنی چاہیے اور جسے فقروتنگدستی سے نجات نہ ملتی ہوتو اسے ذکر "لاحول ولا قوة الا بالله العلي العظيم" بہت زیادہ پڑھنا چاہیے۔

معدن الجواھر و ریاضة الخواطر، جلد 1، صفحہ 50

تبصرہ ارسال

You are replying to: .