۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں حقیقی شیعہ کی خصوصیات کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر علیه السلام:

اِنَّ بَعْضَ اَصَحْابِهِ سَأَلَهُ فَقالَ: جُعِلتُ فَدِاكَ اِنَّ الشّيعَهَ عِنْدَنا كثيروُنَ، فَقالَ: هَلْ يَعْطِفُ الغَنِىُّ عَلى الفَقيرَ، وَ يَتَجاوَزُ المُحْسِنُ عَنْ المُسى ء وَ يَتَواسُونَ؟ قُلْتُ: لا، قالَ عليه السلام : لَيْسَ هؤُلاءِ الشّيعَةَ، الشَّيعَةُ مَنْ يَفْعَلُ هذا

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

امام محمد باقر علیہ السلام کے ایک چاہنے والے نے امام (ع) کی خدمت میں عرض کیا: "میں آپ پر قربان جاؤں، ہمارے علاقے میں شیعہ بہت زیادہ ہیں"۔ حضرت (ع) نے فرمایا: "کیا ان میں سے ثروتمند فقراء سے مہربانی سے پیش آتے ہیں؟ نیک اور پرہیزگار افراد بدکاروں سے درگذر کرتے ہیں؟ اور کیا ان کی مدد کرتے ہیں؟ میں نے جواب میں عرض کیا: "نہیں" تو امام علیہ السلام نے فرمایا: "(پھر) وہ (حقیقی) شیعہ نہیں ہیں، شیعہ وہ ہے جس میں یہ صفات پائی جاتی ہوں"۔

بحارالأنوار، ج ۷۴، ص ۳۱۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .