حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الباقر علیه السلام:
إِنَّ اللهَ تَعالَي أَشَدُّ فَرَحاً بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ رَجُلٍ أَضَلَّ راحِلَتَهُ وَزادَهُ فِي لَيْلَةٍ ظَلْماءَ فَوَجَدَها فَاللهُ أَشَدُّ فَرَحاً بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ بِراحِلَتِهِ حِينَ وَجَدَها
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
خداوندِ متعال اپنے بندے کی توبہ سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو اپنے کاروان کو کھو دے اور پھر رات کی تاریکی میں اسے تلاش کرتے کرتے پا لے پس خداوندِ متعال کی اپنے بندے کی توبہ پر خوشی ایسے شخص سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔
بحارالأنوار، ج ۶، ص ۳۳