حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
الإمامُ الصّادقُ عليه السلام ـ لَمّا سَألَهُ هِشامُ بنُ الحَكَمِ عن عِلَّةِ تَحريمِ الرِّبا ـ:
إنّهُ لَو كانَ الرِّبا حلالاً لَتَرَكَ الناسُ التِّجاراتِ وما يَحتاجونَ إلَيهِ فحَرَّمَ اللّه ُ الرِّبا لتَفِرَّ حديث الناسُ عنِ الحرامِ إلى التِّجاراتِ وإلى البَيعِ والشِّراءِ فَيَتَّصِلَ ذلكَ بَينَهُم في القَرضِ
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے جب ہشام بن الحکم نے سود کے حرام ہونے کی وجہ پوچھی تو امام علیہ السلام نے اس کے جواب میں فرمایا: اگر سود حلال ہوتا تو لوگ تجارت اور اپنی ضرورت کی چیزوں کو حاصل کرنے کے لئے کام چھوڑ دیتے۔ پس خداوندِ متعال نے سود کو حرام قرار دیا تاکہ لوگ حرام مال کھانے سے ہاتھ روکیں اور خرید و فروخت کا کام کریں اور ایک دوسرے کو قرض دیں۔
بحارالأنوار: ۱۰۳/۱۱۹/۲۴