ہفتہ 27 اگست 2022 - 01:07
حدیث روز | دوائی کا استعمال کب کرنا چاہئے؟

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں بیمار پڑنے کے بعد دوائی سے استفادہ کرنے کے وقت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"مكارم الأخلاق" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

تَجَنَّبِ الدَّواءَ مَا احتَمَلَ بَدَنُكَ الدَّاءَ، فَإِذا لَم يَحتَمِلِ الدّاءَ فَالدَّواءُ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جب تک تمہارا بدن درد کو تحمل کرتا ہے تو دوائی کے استعمال سے پرہیز کرو اور جب تمہارا بدن درد کو برداشت نہ کر سکے تو دوا استعمال کرو۔

مكارم الأخلاق، ج ۲، ص ۱۷۹، ح ۲۴۶۴

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha