۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں ان تین صفات کی جانب اشارہ کیا ہے جن کی مرد حضرات کو رعایت کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف‌ العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

إنَّ المَرءَ يَحتاجُ في مَنزِلِهِ و عيالِهِ إلي ثَلاثِ خِلالٍ يَتَكَلَّفُها و إن لَم يَكُن في طَبعِهِ ذلِكَ : مُعاشَرَةٍ جَميلَةٍ وسَعَةٍ بِتَقديرٍ و غَيرَةٍ بِتَحَصُّنٍ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

ایک مرد کو اپنے گھر اور اہل خانہ کا نظم و نسق چلانے کے لیے تین خصلتوں کی ضرورت ہے کہ اگر وہ اس میں نہ پائی جاتی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ان خصلتوں کو حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کو مجبور کرے اور وہ تین خصلتیں (صفات) یہ ہیں: (۱) خوش اخلاقی۔ (۲) ممکنہ حد تک سخاوت اور (۳) ان (اہلِ خانہ) کی حفاظت کے لیے مثبت غیرت اور حمیت کا ہونا۔

تحف‌العقول،ص۳۲۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .