حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
مَن اَحَبَّ أن يَعلمَ أَقُبِلَت صَلاتُهُ اَم لَم تُقبَل فَلينَظُر هَل مَنَعَت صَلاتُهُ عَنِ الفَحشاءِ وَالمُنکرِ؟ فَبقَدرِ ما مَنَعتْهُ قُبِلَت مِنُه
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ یہ جان سکے کہ اس کی نماز قبول ہوئی ہے یا نہیں تو اسے دیکھنا چاہئے کہ اس کی نماز اسے برائی اور منکرات سے روکتی ہے کہ نہیں۔ پس جتنی مقدار میں اس کی نماز اسے (گناہوں کے ارتکاب سے) روک پاتی ہے اتنی ہی اس کی نماز قبول ہے۔
بحارالأنوار، ج ۸۲، ص ۱۹۸