منگل 16 اگست 2022 - 03:02
حدیث روز | تربتِ امام حسین (ع) کی تسبیح کی خاصیت

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں تربتِ امام حسین علیہ السلام کی تسبیح کی خاصیت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "من لایحضره الفقیه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

اَلسُّجُودُ عَلی طِینِ قَبْرِ الْحُسَیْنِ علیه السلام یُنَـوِّرُ إِلَی الْأرْضِ السّـابِعـَةِ وَ مَنْ کانَ مَعَهُ سُبْحَةٌ مِنْ طِینِ قَبْرِ الْحُسَیْنِ علیه السلام کُتِبَ مُسَبِّحا وَ إِنْ لَمْ یُسَبِّحْ بِها.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

امام حسین علیہ السلام کی تربت (خاکِ شفا) پر سجدہ ساتویں زمین تک نورانی کر دیتا ہے اور جو امام حسین علیہ السلام کی خاک کی تسبیح اپنے ساتھ رکھتا ہے وہ ان کی تسبیح پڑھنے والا شمار ہوتا ہے اگرچہ وہ اس سے تسبیح نہ بھی پڑھے۔

من لایحضره الفقیه، ج ۱، ص ۲۶۸

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha