حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "غررالحكم" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال امیرالمومنین علیه السلام:
اِحبِسْ لِسانَكَ قَبلَ أن يُطيلَ حَبسَكَ و يُردي نَفسَكَ ، فلا شيءَ أولى بطُولِ سِجنٍ مِن لِسانٍ يَعدِلُ عَنِ الصَّوابِ و يَتَسَرّعُ إلَى الجَوابِ
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
قبل اس کے کہ تمہاری زبان تمہیں طولانی مدت زندان اور ہلاکت میں دھکیل دے تم اسے زندانی کرو (اس پر کنٹرول کرو) کیونکہ ایسی زبان جو صحیح راستے سے ہٹ گئی ہو اور جواب دینے میں جلدی کرتی ہو اس سے زیادہ کوئی چیز زندان میں طولانی مدت رہنے کی سزاوار نہیں ہے۔
غررالحكم: ۲۴۳۷