۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حدیث روز

حوزہ/ پيامبر اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ و سلم نے ایک روایت میں خواتین کی جانب سے مردوں کو بعض کاموں پر مجبور کرنے کی عاقبت اور نتیجہ کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «مكارم الأخلاق» سے نقل کی گئی ہے.اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلي الله عليه وآله و سلم:

أيَّما اِمرَأةٍ حَمَلَتهُ عَلي ما لايَقدِرُ عَلَيهِ وما لا يُطيقُ لَم تَقبَلَ مِنها حَسَنَةٌ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو عورت اپنے شوہر کو ایسے کام کو انجام دینے پر مجبور کرے جس کی وہ طاقت و توانائی نہیں رکھتا تو اس (عورت) کی کوئی بھی نیکی قبول نہیں کی جائے گی۔

مكارم الأخلاق، ص ۲۱۵.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .