حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یہ روایت کتاب "مكارم الأخلاق" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم:
نِعمَ الوَلَدُ البَناتُ المُخَدَّراتُ، مَن كانَت عِندَهُ واحِدَةٌ جَعَلَهَا اللّه ُ سِترا لَهُ مِنَ النّارِ، وَ مَن كانَت عِندَهُ اثنَتانِ أَدخَلَهُ اللّه ُ بِهِمَا الجَنَّةَ ، وَ إِن كُنَّ ثَلاثا أو مِثلَهُنَّ مِنَ الأخَواتِ ، وَضَعَ عَنهُ الجِهادَ وَ الصَّدَقَةَ
حضرت پیغمبر اکرم صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
باحجاب بیٹیاں بہترین اولاد ہیں۔ جس کی ایک بیٹی ہو خداوند عالم نے اس کو اپنے والدین کیلئے آتش دوزخ سے ڈھال قرار دیتا ہے۔ جس کی دو بیٹیاں ہوں خداوند متعال اس کی وجہ سے اس کے والدین کو بہشت میں داخل کرے گا اور جس کی تین بیٹیاں یا ان کی طرح بہنیں ہوں تو ان سے جہاد اور استحبابی (مستحبی) صدقہ اٹھا دیا جاتا ہے۔
مكارم الأخلاق : ج ۱ ص ۴۷۲ ح ۱۶۱۳