۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں ہر علم سے بہترین کے انتخاب کی تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "غررالحكم" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال الامیر المومنین علیہ السلام:

خُذوا مِن كُلِّ عِلمٍ أحسَنَهُ، فإنَّ النَّحلَ يَأكُلُ مِن كُلِّ زَهرٍ أزيَنَهُ ، فيَتَولَّدُ مِنهُ جَوهَرانِ نَفيسانِ : أحَدُهُما فيهِ شِفاءٌ لِلنّاسِ ، و الآخَرُ يُستَضاءُ بِهِ

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

ہر علم سے اس کے بہترین ابحاث کو سیکھو۔ کیونکہ شہد کی مکھی ہر پھول سے بہترین چیز کو کھاتی ()اٹھاتی ہے اور پھر اس سے دو انتہائی قیمتی چیزیں بنتی ہیں۔ ان میں سے ایک (شہد) میں لوگوں کے لئے شفا ہے اور دوسری (موم) سے روشنی حاصل کی جاتی ہے۔

غررالحكم: ۵۰۸۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .