۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اربعین

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں زائرین امام حسین علیہ السلام کی مدد کرنے کے بے تحاشا ثواب کی جانب اشارہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "کامل الزیارت" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

هشَامُ بْنُ سَالِمٍ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّهِ ع:.. قُلْتُ: فَمَا لِمَنْ یجَهِّزَ إِلَیهِ وَ لَمْ یخْرُجْ لَعَلَّهُ تُصِیبُهُ لِقِلَّةِ نَصِیبِهِ قَالَ: یعْطِیهِ اللَّهُ بِکلِّ دِرْهَمٍ أَنْفَقَهُ- مِثْلَ أُحُدٍ مِنَ الْحَسَنَاتِ وَ یخْلِفُ عَلَیهِ أَضْعَافَ مَا أَنْفَقَهُ وَ یصْرَفُ عَنْهُ مِنَ الْبَلَاءِ مِمَّا قَدْ نَزَلَ لِیصِیبَهُ وَ یدْفَعُ عَنْهُ وَ یحْفَظُ فِی مَالِهِ.

ہشام بن سالم نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کی:

اگر کوئی بیماری یا کسی مشکل کی وجہ سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو نہ جا سکے اور اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو (امام حسین علیہ السلام) کی زیارت کے لئے روانہ کرے (یعنی اس کی زیارت کے اخراجات دے) تو اس کا کیا اجر ہے؟ تو امام علیہ السلام نے فرمایا:

  1. ہر درہم جو وہ خرچ کرے گا خداوند عالم اس کے لئے احد کے پہاڑ جتنی نیکیاں لکھے گا۔
  2. جتنا اس نے خرچ کیا ہے اس کے چند برابر اس دنیا میں ہی اسے واپس پلٹا دے گا۔
  3. اس شخص کے (زیارت کے لئے پہنچنے تک) اس پر نازل ہونے والی تمام مصیبتوں کو ٹال دے گا اور اس کے مال کی حفاظت کرے گا۔

ابن قولویه، کامل الزیارت، ص ۱۲۹

تبصرہ ارسال

You are replying to: .