۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کربلا

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں زیارت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی پاداش کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تهذیب الاحکام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الإمامُ الصّادقُ عليه السلام:

مَنْ زَارَهُ كَانَ اللَّهُ لَهُ مِنْ وَرَاءِ حَوَائِجِهِ وَ كَفَى مَا أَهَمَّهُ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاهُ وَ إِنَّهُ يَجْلِبُ الرِّزْقَ عَلَى الْعَبْدِ وَ يُخْلِفُ عَلَيْهِ مَا يُنْفِقُ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص امام (حسین علیہ السلام)کی زیارت کرتا ہے تو خداوند عالم اس کی حاجات کو بر لاتا ہے اور دنیا میں جو اس کے لئے اہمیت رکھتا ہو اسے فراہم کرتا ہے اور اپنے بندے کے رزق و روزی میں اضافہ کرتا ہے اور زیارت (امام حسین علیہ السلام) کے لئے وہ جو کچھ خرچ کرے وہ اسے واپس پلٹا دیتا ہے۔

تهذیب الاحکام، ج ۶، ص ۴۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .