حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب " مستدرک الوسائل" سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے۔
قال امام جعفر صادق علیه السلام :
لَيْسَ نَبِىٌّ فِى السَّمواتِ وَاْلأرْضِ، إِلاّ يَسْـأَلوُنَ اللّه َ تَبارَكَ وَ تَعـالى أَنْ يُؤْذَنَ لَهُمْ فِى زِيارَةِ الْحُسَيْنِ عليه السلام، فَـفَـوْجٌ يَنْـزِلُ وَ فَـوْجٌ يَعْـرِجُ.
امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:
آسمانوں اور زمین میں کوئی نبی نہیں ہے مگر یہ کہ وہ خدا وند عالم سے خواہش کرتا ہے کہ اسے امام حسین (علیہ السلام) کی زیارت کی اجازت دی جائے۔ پس( انبیاء) کا ایک گروہ کربلا میں نازل ہوتا ہے اور دوسرا گروہ وہاں سے پرواز کرتا ہے۔
مستدرک الوسائل، ج ١٠ ص224