۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے ایک روایت میں عبادت میں اخلاص کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مجموعۂ ورّام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسن علیه السلام:

لَوْ جَعَلْتُ اَلدُّنْيَا كُلَّهَا لُقْمَةً وَاحِدَةً وَ لَقَّمْتُهَا مَنْ يَعْبُدُ اَللَّهَ خَالِصاً لَرَأَيْتُ أَنِّي مُقَصِّرٌ فِي حَقِّهِ وَ لَوْ مَنَعْتُ اَلْكَافِرَ مِنْهَا حَتَّى يَمُوتَ جُوعاً وَ عَطَشاً ثُمَّ أَذَقْتُهُ شَرْبَةً مِنَ اَلْمَاءِ لَرَأَيْتُ أَنِّي قَدْ أَسْرَفْتُ.

حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے فرمایا:

اگر میں پوری دنیا کو کھانے کا ایک لقمہ بنا دوں اور اسے خلوصِ نیت سے خدا کی عبادت کرنے والے شخص کو کھلا دوں تو میں نے اس کے متعلق کوتاہی کی ہے اور خود کو مقصّر جانا ہے اور اگر میں کافر شخص کو اس قدر بھوکا رکھوں کہ بھوک اور پیاس کی شدت سے اس کی جان اس کے لب پر آ جائے اور اس وقت اسے بہت کم مقدار میں پانی دوں تو میں اپنے آپ کو اس کی نسبت اسراف کرنے والا سمجھوں گا۔

مجموعۂ ورّام، ص 350

تبصرہ ارسال

You are replying to: .