۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ایک روایت میں سیاست کو متعارف کرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مجموعہ ورام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امام حسن مجتبیٰ علیه السلام:

أَلسَّیَاسَةُ هِيَ أَنْ تَرْعى حُقُوقَ اللهِ، حُقُوقَ الأحْياءِ، وَحُقُوقَ الأمواتِ فَأمّا حُقُوقُ اللهِ فَأداءُ ما طُلِبَ وَاجْتِنابُ عَمّا نُهِىَ.وَأمّا حُقُوقُ الأحْياءِ: فَهِىَ أَنْ تَقُومَ بِواجِبِكَ نَحْوَ إخْوانِكَ، وَلا تَتَأخَّرَ عَنْ خِدْمَةِ أُمَّتِكَ وَأَنْ تُخَلِّصَ لِوَلِىِّ الأمْرِ ما أَخْلَصَ لاُِمَّتِهِ وأنْ تَرْفَعَ عَقِيرَتَكَ فِى وَجْهِهِ إذا ما حادَ عَنِ الطَريقِ السوي.وأمّا حُقُوقُ الأمواتِ: فَهِىَ أنْ تُذْكَرَ خَيْراتِهِمْ وَتَتَغاضى عَنْ مَساوِئِهِمْ فَإنَّ لَهُمْ رباً يُحاسِبُهُمْ۔

امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں:

سیاست، خدا، زندہ لوگوں اور مرحومین کے حقوق کی پاسداری کا نام ہے۔
خدا کے حقوق یہ ہیں: واجبات کی انجام دہی اور جن امور (محرّمات) سے اس نے منع کیا ہے ان سے اجتناب۔
زندہ لوگوں کے حقوق یہ ہیں: لوگوں کی نسبت اپنے واجبات کو انجام دو، معاشرے کی خدمت میں کوتاہی نہ کرو، اپنے (عادل) حاکم کے ساتھ اسی طرح مخلصانہ اور صادقانہ برتاؤ کرو جس طرح اس نے اپنے آپ کو تمہاری خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے اور اگر تمہارے رشتہ دار راہِ حق سے منحرف ہو جائیں تو راہ راست کی طرف ان کی رہنمائی اور ہدایت کرو۔
مرحومین کے حقوق یہ ہیں: ان کی خوبیاں بیان کرو اور ان کی برائیوں سے چشم پوشی کرو کیونکہ ان کے لیے خداوند موجود ہے، جس کا حساب وہ خود ہی ان سے لے لے گا۔

مجموعہ ورام، ص 301

تبصرہ ارسال

You are replying to: .