حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "اصول کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام السجاد علیه السلام:
اِتَّقُوا الْكِذْبَ، الصَّغيرَ مِنْهُ و الْكَبيرَ فى كُلِّ جِـدٍّ وَ هـَزْلٍ؛ فَاِنَّ الرَّجُلَ إذا كَذِبَ فِى الْصَّغيرِ اِجْتَرَأَ عَلَى الْكَبيرِ.
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:
جھوٹ سے اجتناب کرو۔ چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، جھوٹ بولنے والا سنجیدہ ہو یا مذاق میں جھوٹ بولے کیونکہ جو چھوٹی چیز میں جھوٹ بولے گا تو اس میں بڑے جھوٹ بولنے کی بھی جرأت پیدا ہو جائے گی۔
اصول كافى، ج ۴، ص ۳۵، ح ۲