۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام حسین عليه السلام نے ایک روایت میں غیبت حضرت ولی (عج) کے زمانے میں لوگوں کے حالات کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسین عليه السلام:

له غَيْبَةٌ يَرْتَدُّ فيها اَقْوامٌ وَيَثْبِتُ فيها اخَرُونَ فَيَوُذُّونَ وَ يُقالُ لَهُمْ: «مَتى هذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صادِقينَ». اَما اَنَّ الصّابِرَ فى غَيْبَتِةِ عَلَى الاَْذى وَالتَّكْذيبِ بَمِنْزِلَةِ المجاهِدِ بِالسَّيْفِ بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللّه ِ صلي الله عليه و آله

حضرت امام حسین عليه السلام نے فرمایا:

حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجه الشريف کی غیبت کے زمانے میں ایک گروہ مرتد ہو جائے گا اور ایک گروہ ثابت قدم رہے گا اور خوشی کا اظہار کرے گا۔

مرتد افراد انہیں طنز و اذیت کرتے ہوئے کہیں گے کہ اگر آپ سچے ہیں تو یہ وعدہ (ظہور حضرت مھدی عج) کب وفا ہو گا؟

لیکن جو غیبت کے زمانے میں ان کے جھٹلانے اور اذیتیں پہنچانے پر صبر کرے گا وہ ایسا مجاہد کی مانند ہو گا جس نے رسول خدا صلی اللہ عليه وآله وسلم کے ساتھ مل کر تلوار سے جہاد کیا ہو۔

بحارالانوار، ج ۵۱، ص۱۳۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .