۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزه / حضرت امام جعفر صادق عليه السلام نے ایک روایت میں زیارت امام حسین علیه السلام کے مقام و منزلت کی جانب اشاره کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق یہ روایت کتاب «کامل الزیارات» میں نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسب ذیل ہے:

عنْ شِهَابٍ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ:

سَأَلَنِی فَقَالَ یَا شِهَابُ کَمْ حَجَجْتَ مِنْ حِجَّةٍ- فَقُلْتُ تِسْعَةَ عَشَرَ حِجَّةً. فَقَالَ لِی تَمِّمْهَا عِشْرِینَ حِجَّةً، تُحْسَبْ لَکَ بِزِیَارَةِ الْحُسَیْنِ (ع)

جناب شہاب نے حضرت امام صادق علیہ السلام کے بارے میں نقل کیا ہے کہ آپ علیہ السلام نے اپنے ایک ماننے والے سے پوچھا کہ تم کتنی بار حج پر گئے ہو؟ اس نے کہا: انیس حج۔ امام علیہ السلام نے فرمایا: ان حجوں کو بیس تک پہنچاؤ تاکہ تمہارے نامہ اعمال میں ایک بار زیارت امام حسین (ع) کا ثواب لکھا جائے۔

کامل الزیارات، ص۱۶۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .