۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزه/ امام جعفر صادق علیه السلام نے ایک روایت میں زیارت سیدالشہداء علیه السلام کے مقام و منزلت کی طرف اشاره کیا ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ روایت کتاب «کامل الزیارات» سے نقل کی گئی ہے۔ اس کا متن اس طرح ہے:

عنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَیْمُونٍ الْقَدَّاحِ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّهِ (ع) قَالَ:

قُلْتُ لَهُ مَا لِمَنْ أَتَی قَبْرَ الْحُسَیْنِ (ع) زَائِراً عَارِفاً بِحَقِّهِ غَیْرَ مُسْتَکْبِرٍ وَ لَا مُسْتَنْکِفٍ؟ قالَ یُکْتَبُ لَهُ أَلْفُ حِجَّةٍ وَ أَلْفُ عُمْرَةٍ مَبْرُورَةٍ وَ إِنْ کَانَ شَقِیّاً کُتِبَ سَعِیداً وَ لَمْ یَزَلْ یَخُوضُ فِی رَحْمَةِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ.

عبد اللہ بن میمون القداح نے حضرت امام جعفر صادق علیه السلام سے سوال کیا: جو شخص معرفت کے ساتھ امام حسین(ع) کی زیارت کے لئے جاتا ہے اور اس زیارت میں وہ کسی بھی قسم کے فخر و مباہات سے بھی عاری ہے تو اس کیاس زیارت کا کتنا اجر و ثواب ہو گا؟ تو فرمایا:اس کے لئے ہزار حجّ اور ہزار عمرۀ مقبولہ کا ثواب لکھا جائے گا اور اگرچہ وہ شقی و بدبخت بھی ہوا تو اس سے خوشبخت ہو جائے گا اور ہمیشہ رحمت خدا میں غوطه‌ور رہے گا.

کامل الزیارات، ص۱۵۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .