۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
News ID: 392954
31 اگست 2023 - 05:33
حدیث روز

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام نے ایک روایت میں حقیقی شیعہ کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، درج ذیل روایت کتاب ”بحار الانوار“ سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسن علیه السلام:

اتَّـقِ اللّه وَ لا تَدّْعِيَنَّ شَيْئاً يَقُولُ اللّه لَكَ كَذِبْتَ وَفَجَرْتَ فِى دَعْواكَ، إِنَّ شيعَتَنا مَنْ سَلُمَتْ قُلُوبُهُمْ مِنْ كُلِّ غِشٍّ وَغِلٍّ وَدَغَلٍ، وَلكِنْ قُلْ أَنَا مِنْ مَوالِيكُمْ وَمُحِبّيكُمْ۔

امام حسین علیہ السلام سے ایک شخص نے کہا: اے فرزند رسول (ص)! میں آپ کے شیعوں میں سے ہوں تو حضرت (ع) نے فرمایا:

خدا سے ڈرو اور اس چیز کا دعویٰ نہ کرو کہ خدا کو کہنا پڑے: تو نے جھوٹ بولا ہے اور بیہودہ دعویٰ کیا ہے۔

ہمارے شیعہ وہ ہیں کہ جن کے دل ہر قسم کے کینہ، مدہوشی اور مکاری سے پاک ہوں۔ ہاں یہ کہو کہ "میں آپ کے دوستوں اور عقیدت مندوں میں سے ہوں"۔

بحارالأنوار، ج ۶۸، ص ۱۵۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .