۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
فلسطین

حوزہ/ منگل کی شب الاہلی اسپتال میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی اسرائیل نے بدھ کی علی الصبح غزہ کے کئی علاقوں پر بمباری جاری رکھی جس میں درجنوں افراد شہید ہو گئے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کی شب المعمدانی اسپتال میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی اسرائیل نے بدھ کی علی الصبح غزہ کے کئی علاقوں پر بمباری جاری رکھی جس میں درجنوں افراد شہید ہو گئے، غزہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہاں کے لوگ بہت خوفزدہ ہیں، کیونکہ صہیونی فوج ہر جگہ نشانہ بنا رہی ہے۔

منگل کے روز صہیونی فورسز نے الاہلی اسپتال پر حملہ کرکے 500 سے زائد افراد کو شہید کردیا جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔

غزہ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بدھ کو علی الصبح شمالی جبالیا پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 37 افراد جاں بحق ہوئے، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے تحت چلنے والے ایک اسکول کو بھی صہیونی فوج نے نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

بیجنگ کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کی وجہ سے تمام فلسطینیوں کو اجتماعی سزا کا جواز نہیں دیا جا سکتا۔ گوتریس نے غزہ میں ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی پر فوری عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .