۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
عراقچی

حوزہ/ قم المقدسہ کے بعض حوزات علمیہ نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی کے انقلابی اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ کے مدارس علمیہ کی بسیج تنظیموں نے وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر عراقچی کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ان کے انقلابی اقدام کی تعریف کی گئی ہے۔

خط کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم وزیر خارجہ، جناب ڈاکٹر عراقچی

آپ کے اس انقلابی اقدام پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جس نے ہمیں شہید امیرعبداللہیان کی جرات و بصیرت کی یاد تازہ کردی، آپ کا یہ قدم ولی امر مسلمین کے فرمان کی تعمیل میں تھا، جس نے مقاومت کی حمایت اور لبنان کے عوام و حزب اللہ کے ساتھ ایرانی عوام کی یکجہتی کے پیغام کو عملی طور پر پہنچانے میں خطرات کا سامنا کیا۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو وزارت خارجہ کے اس اہم منصب پر دشمن شکن اور انقلابی اقدامات میں مزید کامیابی عطا فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

🖋 بسیج مدرسہ علمیہ مشکات

🖋 بسیج مدرسہ علمیہ حقانی

🖋 بسیج مدرسہ علمیہ معصومیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .