۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
نتنياهو

حوزہ/غاصب صیہونی وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے "وعدہ صادق آپریشن 2" کے بعد پہلی مرتبہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا میزائل حملہ کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف وعدہ صادق آپریشن 2 کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا پر بیان دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق، نیتن یاہو نے ایران کے میزائل حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا کہ ایران نے درجنوں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اسرائیل پر فائر کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حملوں کے بعد جوابی کاروائی ہمارا حق ہے۔ خطے کی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کاروائیوں کی ایران سرپرستی کررہا ہے۔ ایران کی ایماء پر غزہ، لبنان، یمن، عراق اور شام کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ایسے حملے کو قبول نہیں کرے گا۔ اسرائیل اپنے دفاع کو وظیفہ سمجھتا ہے اور ہم اس کام کو انجام دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .