حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی سیستانی، عراق کی مضبوط فصیل اور اسلامی دنیا کا عظیم سرمایہ ہیں۔
ٹوئٹ میں کہا کہ ایران عراق میں امن و استحکام کے قیام، اس ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ، اس ملک کو غاصب طاقتوں سے نجات دلانے اور عراقی قوم کی منشا کے مطابق جدید عراق کے تعمیر کے حوالے سے آیت اللہ العظمی سیستانی کے کردار کو انتہائی قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اس سے پہلے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بھی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ عراق میں آیت اللہ العظمی سیستانی کا کردار بے مثال ہے اور انہیں عالم اسلام میں خاص مقام و منزلت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ